ابنا:قاہر 313 کی رونمائی کی تقریب میں صدرمملکت ڈاکٹر احمدی نژاد اور وزیردفاع بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی سمیت متعدد فوجی حکام حاضر تھے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاعی ماہرین نے اس سے قبل "صاعقہ" لڑاکا طیارہ بنایا تھا جسے ولایت-4 فوجی مشقوں میں تجربہ کیا گیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع کے مطابق "قاہر 313 " لڑاکا طیارہ بہت نیچی سطح پر پرواز کرسکتا ہے اور دشمن کے ریڈار اسے آسانی سے سراغ نہیں لگا سکتے جبکہ اس میں الیکٹرانیک کے ترقی یافتہ آلات سے بھی استفادہ کیا گیا ہے۔
.......
/169